قصورباغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو)میں جنگلی جانور نے باڑے پرحملہ کرکے 70 سے زائد بھیڑ بکریوں کو مار ڈالا، حملے کے بعد گاؤٴں میں خوف وہراس پھیل گیا
تفصیل کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مان میں جنگلی جانور نے باڑے پر حملہ کرکے درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک کردیا ہے۔جنگلی جانور نے بھیڑوں کے باڑے پر رات کی تاریکی میں حملہ کرکے غریب محنت کش ظفر کی درجنوں بھیڑ بکریوں کو چیر پھاڑ کے ہلاک اور متعدد کو شدید زخمی کردیا۔حملے کے بعد گاوٴں میں خوف وحراس پھیل گیا جس سے متعلق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور سے جانوروں سمیت چھوٹے چھوٹے بچے بھی غیر محفوظ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تقریبا 70 بھیڑیں تھیں جن کی مالیت 60 لاکھ سے زائد تھی حکومت سے اپیل ہے ہمارے نقصان کا ازالہ کرے۔

Shares: