حدیقہ کیانی کے خلاف خاتون نے مقدمہ درج کروادیا،الزام ایسا کہ ہرکوئی توبہ توبہ کرنے لگا

0
31

فیصل آباد:حدیقہ کیانی کے خلاف خاتون نے مقدمہ درج کروادیا،الزام ایسا کہ ہرکوئی توبہ توبہ کرنے لگا،اطلاعات کے مطاب معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف ایک خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔

زاہدہ نامی خاتون نے حدیقہ کیانی بیوٹی سیلون سے بال خراب ہونے پر گلوکارہ کیخلاف دعویٰ دائر کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ حدیقہ کیانی کے سیلون سے بال اسٹریٹ کرائے، مضرکریموں کے استعمال سے بال گرگئے اور میری شخصیت مسخ ہوئی۔

خاتون کی درخواست پر حدیقہ کیانی، فرنچائز اونر، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے حدیقہ کیانی سیلون کے فرنچائز اونر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔

دوسری طرف حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں سیلون پرایک ماہرٹیم بٹھائی ہوئی ہے ، اس خاتون کے بالوں کا مسئلہ اپنا ذاتی ہے میرے سیلون کا اس میں کوئی کردار نہیں‌

Leave a reply