میرپورخاص : دنیا کاسب سے بڑا ترجمے والا "قرآن مجید "زیارت کیلئے رکھ دیا گیا

قرآن پاک کی میرپورخاص سندھ میں پہلی بار تقریب رونمائی و زیارت،ہزاروں افراد نے زیارت کاشرف حاصل کیا

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) دنیا کاسب سے بڑا ترجمے والا "قرآن مجید "زیارت کیلئے رکھ دیا گیا
میرپورخاص میں یوسی چیئرمین حاجی محمد علی کی رہائشگاہ پر دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی زیارت،اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب
دنیا کے سب سے بڑے ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی میرپورخاص سندھ میں پہلی بار تقریب رونمائی و زیارت،ہزاروں افراد نے زیارت کاشرف حاصل کیا، اس پر رونق محفل میں ضلع چیئرمین میر انور علی تالپور، عبدالسلام میمن، محمد حنیف میمن اور صحافی سید شاہزیب شاہ اور صحافی حیات قریشی یوسی 4 کے چیئرمین فاروق ملک اورمختلف یو سی کے چیئرمینز اور پیپلز پارٹی کے عہدے داران صحافی حضرات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-

Leave a reply