اسلام ا ٓباد: سپریم کورٹ نے مخدوم خسرو بختیار کی نااہلی کیلے دائر چیمبر اپیل کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے ،اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منصور علی شاہ نے ان چیمبر اپیل کا حکم نامہ تحریر کیا

اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رجسڑار کے پاس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلہ کرنے کاکوئی اختیار نہیں ، سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ صرف عدالتی اختیارات کے تحت ہی ہوسکتا ہے

مخدوم خسروبختیار کی نااہلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں رجسڑار نے63 اے(5 ) کے تحت دائیر درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیا

سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق رجسڑار صرف غیر سنجیدہ درخواست کو ہی ناقابل سماعت قرار دے سکتا ہے،یہ بھی کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں غیر آئینی ،غیر قانونی درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا فیصلہ بھی عدالت ہی کر ے گی

سپریم کورٹ کے سینئر جج منصورعلی شاہ نے فیصلہ لکھتےہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے رجسڑار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل منظور کرلی، سپریم کورٹ نے درخواست کو گرمیوں کی چھٹیوں کے فوری بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا

Shares: