ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ اور متروکہ وقف املاک ننکانہ کے درمیان مذاکرات کے بعد غلط فہمیاں ختم, صدر اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے دونوں فریقین کے درمیان صلح کروا دی, ڈسٹرکٹ بار روم میں سابقہ صدر بار اور سینئروکلاء کی کثیر تعدادموجود تھی

گزشتہ دنوں میں جاری رہنے والی سرد جنگ دونوں فریقین کے درمیان غلط فہمیوں کے دور ہونے کے بعد صلح پر اختتام پزیر ہوگئی گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار روم ننکانہ صاحب میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راۓ معمر قذافی اور جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن راۓ شجر عباس, سینئر وکیل لیاقت حیات بھٹی ایڈووکیٹ ,چوہدری نذیر احمد ایڈووکیٹ ,معروف قانون دان اور سابقہ صدر بار ایسوسی ایشن راۓ قاسم مشتاق ,سابقہ صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راۓ اکرم بھٹی,اور دیگر وکلاء کی موجودگی میں بیرسٹر رانا جاوید اقبال اور انچارج انکروچمنٹ سیل ملک زاہد کے درمیان غلط فہمیوں نے جنم لے لیا تھا ان کو وکلاء نے ختم کروا دیا ہے ُ

بیرسٹر رانا جاوید اقبال کی طرف سے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں ایک مقدمہ متروکہ وقف املاک کے انچارج انکروچمنٹ سیل ملک زاہد اور دیگر ملازمین پر کروایا گیاتھا کہ ان افراد نے میرے ملکیتی گھر کو گرا دیا ہے اور سامان چوری کر کے لے گۓ ہیں جبکہ محکمہ کی طرف سے یہ مؤقف تھا کہ ان پر ہونے والی ایف آئی آر غیر قانونی ہے

اس واقعہ کی بابت دونوں طرف سے اپنے اپنے موقف کا دفاع بھی کیا جاتا رہا ہے,جبکہ گزشتہ روز وکلاء نے بار روم کے اندر دونوں فریقین کے درمیان غلط فہمی کو دور کروا کر صلح کروا دی ہے جو کہ شہر کے مفاد اور امن کی بحالی میں ایک مثبت پیش رفت ہے.

Shares: