راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے کہ بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، بانی نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہوگی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی 3 سال قبل بانی کو آفر کی گئی کہ 3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کر دیا جائے گا تو بانی کا جواب تھا کہ 3 سال نہیں، 3 منٹ چپ نہیں رہوں گا بانی نے 3 نکات ’بھارت کی جارحیت،دہشت گرد ی اور معاشی معاملات‘ پر مذاکرات کی ہامی بھری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور ہمیں حتمی دلائل دیئے بغیر سزا دی گئی ہمارے 52 ارکان اسمبلی خلاف کیسز ہیں، انہیں سزا دینے کی سازش ہورہی ہےبانی نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ کسی صورت نہیں جھکوں گا ہمیں انصاف فراہم نہ ہوا تو اس کی ذمہ دار عدلیہ ہوگی۔
سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی ملتوی
وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ اور ہمیں سزا دینا تھا اب ہمیں 27 ویں آئینی ترمیم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ترامیم جتنی مرضی کر لیں، جتنے مرضی ارکان اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار دے دیں ہم نہیں جھکیں گے بانی چیئرمین کو جیل میں کہا گیا کہ 9مئی پر معافی مانگیں تو سب ٹھیک ہوگا بانی نے کہا 9 مئی کی فوٹیج لائیں جو ذمے دار نکلے سخت سزا دی جائےمعافی وہ مانگے جس نے 9 مئی کرایا ہے۔
مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
وکیل نے بتایا کہ قائد حزب اختلاف کو بھی 62 اور 63 کا نوٹس دے دیا گیا ہے بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، بانی نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہوگی۔