امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے واضح کیا ہے کہ امریکا فی الحال جوہری دھماکوں کے کسی تجربے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کے صرف سسٹم ٹیسٹ کر رہا ہے، جو دھماکوں پر مشتمل نہیں ہوتے اور انہیں ’’نان کریٹیکل‘‘ تجربات کہا جاتا ہے۔کرس رائٹ کے مطابق ان تجربات میں ایٹمی ہتھیار کے تمام حصوں کی جانچ کی جاتی ہے تاکہ یہ یقین دہانی ہو سکے کہ وہ درست طریقے سے کام کر رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فعال ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے 1960، 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں جوہری تجربات کیے تھے، جن سے حاصل ڈیٹا اب جدید سائنسی اور کمپیوٹیشنل ٹیکنالوجی کے ذریعے سمیولیٹ کیا جاتا ہے تاکہ نئے ڈیزائنوں کے نتائج کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد یہ وضاحت سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا
کینیڈا ،بھارتی طلبہ کے اسٹڈی ویزے مسترد ہونے میں ریکارڈ اضافہ
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2296 ای چالان








