برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے4 روزہ کرنے کا عندیہ دیا ہے-

آئی سی سی سربراہ کی جانب سے ٹیسٹ میچز کو 4 روز تک محدود کرنے کی بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران کی گئی بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کو روایتی ٹیسٹ سیریز یعنی ایشز، بارڈر-گواسکر ٹرافی اور اینڈرسن-ٹنڈولکر ٹرافی کیلئے 5 روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی-

آئی سی سی سربراہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے اقدام میں تبدیلی سے 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری سے چھوٹے ممالک کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کو تین ہفتوں سے کم وقت میں مکمل کرنے کا موقع ملے گا جبکہ مالی و لاجسٹک چیلنجز بھی کم ہوجائیں گے،4 روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران پلئینگ کنڈیشنز سے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا،4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری 2027-29 کے سائیکل سے متوقع ہے۔

Shares: