باغی ٹی وی ،گوجرخان ( شیخ ساجد قیوم ، نامہ نگار ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینڑ سراج الحق اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا گوجرخان میں تقریب سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے راجہ محمد ظہیر خان مرحوم کی زندگی اورخدمات پر لکھی گئی مرددرویش نامی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد مقامی ھوٹل میں کیا گیا تقریب میں ھرطبقہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینڑ سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کے ملک میں اس وقت خوف اور بے یقینی کی صورتحال بن چکی ہے خوف اور غیر یقینی کی صورتحال میں حکومت اور ملکی ادارے ٹھیک طور پر کام نہیں کر رھئیے پاکستان دشمن قوتیں ملک میں ایسی ھی فضا چاھتے ھیں پاکستان مخالف قوتیں ایک اور سقوط ڈھاکہ چاھتی ھیں غربت اور مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک آئی ایم ایف اور سودی نظام کے بغیر بھی ھم ملکی معیشت چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ھمیں اپنے نظریات پر رھتے ھوے ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹتے ھوئے ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر نا چاہیے تقریب کے میزبان راجہ محمد جواد اور راجہ محمد حاشر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved