راجن پور: نہ کرپشن کی ہے اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گا- کاشف عمران

راجن پور،باغی ٹی وی(نامہ نگار )میرے خلاف لگاۓ گے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں فیک خبریں لگا کر مجھے بلیک میل نہیں کرسکتے رینج افیسر کاشف عمران؛تفصیل کے مطابق راجن پور میں تعینات محکمہ جنگلات کے رینج افیسر کاشف عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میرے خلاف چند بلیک میلر گروپ نے خبریں لگائی مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی میں چیلنج کرتا ہوں میرے خلاف ایک ثبوت پیش کریں کہ کاشف عمران نے درخت بیچ دیۓ میرے محکمہ کے تمام افیسران کو معلوم ہے کہ کاشف عمران نہ رشوت لیتا ہے نہ ہی کرپشن کرتا ہے،بلیک میلر قسم کے لوگ جھوٹ پر مبنی زرد صحافت کے پجاری کہتے کہ میں نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں کے نام لکھ کر کہتے ہیں کہ میں نے اس علاقے کے درخت بیچ کھائے حالانکہ مجھے ڈیڑھ سال ہوگیا ہے میں راجن پور میں تعینات تعینات ہوں۔
میں انشاءاللہ اب بلیک میلر گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کا حق بھی رکھتا ہوں، بلیک میلر گروپ کو عدالت میں جا کر بے نقاب کروں گا میں فیک خبروں سے ڈرنے والا نہیں ہوں بلیک میلر گروپ میری ایمانداری پر الزام لگانے والو تمہیں اپنے انجام تک ضرور پہنچاؤں گا
کاشف عمران رینج افیسر نے مزید کہا کہ راجن پور میں میری دوران تعیناتی درخت چوری کا جرمانہ 459700,وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروایا جن کا ریکارڈ موجود ہے اور 323400 مالیت کی ایف آئی آرز لکڑی چوروں کے خلاف مختلف تھانہ جات میں اندراج ہیں اس کے علاوہ 150000 نۓ پودہ جات کا جنگل اگانے کا ٹارگٹ بھی سو فیصد مکمل کیا، چند ٹکوں کی لالچ میں کچھ لوگ پراپیگنڈہ کر رہے ہیں اور حقائق کے خلاف سوشل میڈیا اور اخبارات میں جھوٹی خبریں لگوا رہے ہیں جو حقائق کے خلاف اور من گھڑت ہیں

Leave a reply