جس مرضی جہاز پرعمرہ کرنےآئیں کوئی پابندی نہیں :سعودی حکام

0
35

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی۔اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ ایک پیغام جاری کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ معتمرین کی آمدورفت کے لیے کوئی ایئرپورٹ مخصوص نہیں ہے اور عمرہ زائرین کسی بھی ائیرپورٹ سے سعودی عرب آسکتے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ایئرپورٹ سے داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں۔

عمرے کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دی جاسکتی ہے

وزارت حج و عمرہ
وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد 90 دنوں کے لیے ٹھہرسکتے ہیں جبکہ زائرین اس دوران مکہ، مدینہ اور دیگرسعودی شہروں میں آزادی سے جاسکتے ہیں۔

حج و عمرہ حکام کا کہنا ہے کہ عمرے کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دی جاسکتی ہے لیکن عمرے کے لیے ‘اعتمرنا’ ایپلی کیشن کی رجسٹریشن ضروری ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ اعتمرنا ایپ پر رجسٹریشن کے لیے سعودی عرب کا موجودہ ویزا لازمی ہوگا۔

Leave a reply