سیالکوٹ ایئرپورٹ آج سے عارضی طور پر16 دن بندرہے گا

سیالکوٹ (باغی ٹی وی)رن وے کی مرمت کے باعث 5 سے 20 دسمبر تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا،اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق رن وے کی مرمت کے باعث فلائٹ آپریشن پیر کی صبح 9 بجے بند کردیا جائے گا۔سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند ہونے کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔20 دسمبر تک فلائٹ آپریشن کی بندش کے دوران لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

Leave a reply