بھارتی دھمکیاں،فوج مخالف قوتوں کےلیےکمک،جنگ نہیں کر سکتااگرہوئی توبھارت میں‌ مزید”پاکستان”بنیں‌ گے:بریگیڈیئرحارث نواز

0
45

لاہور:بھارتی دھمکیاں،خاص قوتوں کے لیے کمک ہے،جنگ نہیں کرسکتا،اگرہوئی توپھربھارت میں مزید”پاکستان”بنیں‌ گےانشااللہ:بریگیڈیئرحارث نوازنے مبشرلقمان کوسچ سچ بتا دیا ، اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ اوراس کے نتیجے میں شہادتیں اورزخمیوں کے زخم سہنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے،

باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی شرارتوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرسنیئر صحافی مبشرلقمان نے اس حوالے سے پاکستان کے دفاعی امورپرنظررکھنے والے ماہرین سے ان کی رائے لی اورپاکستانیوں کے جزبات کی کیفیت معلوم کی

اس سلسلے میں پاک فوج کے ریٹائرڈ افسربریگیڈیئرحارث نواز نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اورپاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری کا ثبوت دیا اوربھارت کواس قسم کےہتھکنڈوں سے بازرہنے کی تلقین کی لیکن بھارت اس پرعمل کرنے کی بجائے شرارتوں پراترآیا ہے

حارث نواز نے کہا کہ بھارت مکاردشمن ہے وہ پاکستان کے حالات پرنظررکھے ہوئے ہیں اوربھارتی دھمکیاں کسی بڑے خطرے کی طرف اشارہ کررہا ہے

بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نوازنے مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جنگ کی صورت میں بھارت کشمیرسےملحقہ سرحدی علاقوں میں کشمیریوں کوجان بوجھ کرپاکستانی حملوں کے ہدف پررکھیں گے اوردنیا کویہ باورکرانے کی کوشش کریں گے کہ پاکستان توخود کشمیریوں کوماررہا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے خیرکی توقع نہیں کی جاسکتی ،بھارت اس سے پہلے ہی یہ گھنونا کھیل کھیل رہا ہے،ایسے تربیتی کیمپ بنارکھے ہیں‌ جہاں‌ پاکستانی اسلحہ جمع کرکے ان کودہشت گردی کی کاررائیوں کے لیے اپنے ہی ملک میں‌استعمال کرتا ہے اورپھردنیا کویہ باورکراتا ہےکہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے ہیں اوریوں یہ پراپیگنڈہ کررہا ہے

Leave a reply