چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان نے کبھی جنگ نہیں چھیڑی، ہمیشہ امن کی بات کی اور دنیا میں بھی یہی مؤقف پیش کیا۔ تاہم اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھٹائی کی دھرتی سے اعلان کرتا ہوں کہ ہم نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ جھکیں گے۔

بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پوری قوم نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر بھارت کو جواب دیا، جبکہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھو دریا نہ صرف ملک کے لیے پانی کا اہم ذریعہ ہے بلکہ ہماری ہزاروں سالہ تاریخ اور تہذیب کا بھی حصہ ہے۔ مودی کا سندھو پر حملے کا اعلان دراصل ہماری تاریخ، ثقافت اور ورثے پر حملہ ہے۔

بلاول بھٹو کے مطابق انہوں نے دنیا بھر میں جا کر مودی کے ارادوں سے آگاہ کیا اور اسے جھوٹا ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے سندھو پر حملے کا سوچا تو پاکستان کے ہر صوبے کے عوام مودی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

کوئٹہ قتل کیس: سردار کی ضمانت مسترد، مقتولہ کی والدہ رہا

ویسٹ انڈیز سے شکست، پاکستان رینکنگ میں پانچویں نمبر پر

حیدر علی پر زیادتی کے الزام میں نئے حقائق سامنے آگئے

استعفیٰ نہیں دیا، مریم پہلے بیٹی ہیں بعد میں وزیراعلیٰ،خواجہ آصف

Shares: