ٹھٹھہ : ایک ماہ قبل نامعلوم چور میری بیٹی کا جہیز کاسامان اور سونے کے زیور چرا کر لے گئے،پولیس چوروں کاسراغ نہ لگا سکی-گلشیر احمد خان

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی )ایک ماہ قبل نامعلوم چور میری بیٹی کا جہیز کاسامان اور سونے کے زیور چرا کر لے گئے،پولیس چوروں کاسراغ نہ لگا سکی-گلشیر احمد خان
تفصیل کے مطابق ترکش کالونی مکلی کا رہائشی گلشیر احمد نے مکلی میں صحافیوں کو بتایا کے ایک مہینہ پہلے میرے گھر سے نا معلوم چوروں نے اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر میں داخل ہو کر الماری توڑکر الماری سے میری بیٹی کےجہیز کا سامان، ایک سونے کی چین،2 سونے کی انگوٹھیاں اور چالیس ہزار روپیہ نقد رقم چراکر لے گئے ،جس کی رپوٹ ترکش کالونی میں مکلی تھانہ کی چوکی میں جاکردرج کرائی ،اور مکلی تھانے میں بھی رپورٹ درج کرانے کے باوجود پولیس نے نہ تو چوری واپس دلا سکی اور نہ ہی چوروں کو گرفتار کر سکی ، اس نے مزید بتایا جو کچہ میرے پاس تھا وہ چور لے گئے ہیں اب تو میرے پاس اپنی بچی کا جہیز بھی نہیں ہے، جو میں بچی کو گھر سے رخصت کر سکوں، اس نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی ٹھٹھہ اور دیگرارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے چوری ملوث ملزمان کوٹریس کرکےایک ماہ قبل میرے گھر سے چوری ہونے والا میری بیٹی کا جہیز واپس دلایا جاۓ نہیں تو میں پولیس کے کردار اور رویہ پر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبورہوں گا- دوسری جانب تھانہ مکلی کی حدود میں چوری ڈکیتی کے وارداتوں میں روزانہ کی بنیاد پراضافہ ہوتا جارہاہے ، مکلی میں شام ہوتے ہی جنگل کاقانون نافذ ہوجاتا ہے ہر ڈاکوؤں کاراج ہوتا ہے ،کوئی شہری محفوظ نہیں ہے کسی سے موبائل فون چہھینا جاتا ہے تو کسی کےپیسے چھن جاتے ہیں ،ایس ایچ او تھانہ مکلی کو صرف ایک کام آتا ہے کہ کسی معزز اور قانون کا احترام کرنے والےگھرانےمیں رات کی تاریکی میں بغیر سرچ وارنٹ کے گھروں میں گھس کر خواتین کو حراساں کرنے کیلئے ایس ایچ او تھانہ مکلی کے پاس پٹرول ہے اور بڑی تعداد نفری موجود ہے لیکن ایک ماہ ہو گیا ہے گلشیر احمد کے گھر سے اس کی بیٹی کا جہیزکاسامان اور سونے کے زیور چوری ہوئے لیکن پولیس کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے. دوسری طرف گذشتہ تھانہ مکلی کی حدود میں 8،9 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کراچی سے آئے زائرین کی کوسٹر کوزبردستی روک کر ان سے نقدی،موبائل فون ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے . چوری اور ڈکیتی کی نہ نان سٹاپ وارداتیں ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہیں ،شہریوں نے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

Comments are closed.