باغی ٹی وی:(شیخوپورہ محمد طلال سے) شیخوپورہ مسلم لیگ ق کے رہنما و ممبر نیشنل اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کی PP139 ضمنی الیکشن کے حوالہ سے شیخوپورہ آمد۔معاونِ خصوصی وزیرِاعلیٰ پنجاب خرم منور منج نے اُنکا پرتپاک استقبال کیا۔شیخوپورہ ہاؤسنگ کالونی سے رانا ولید مجاہد اور محلہ رحمان پورہ میں سرور منج و صدیق بھٹی کی جانب سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔امیدوار PP139 ابوبکر شرقپوری کے ہمراہ جلسوں میں شرکت کی۔چوہدری حسین الٰہی کا کہنا تھا یہ پاکستان کی سالمیت کی جنگ ہے جو ہر اک شہری پر لازم ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved