لاہور:وہ جو کہتے تھے کہ ہمارا مرنا جینا پاکستان میں ہے:وہ بھی پاکستان چھوڑگئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت بہت اہم خبریں گردش کررہی ہیں ، یہ خبریں سیاستدانوں کے حوالے سے نہیں بلکہ بڑے بڑے نام رکھنے والے صحافیوں کےبارے میں ہیں جو یہ کہتے تھے کہ ہمارا مرنا جینا پاکستان میں ہے مگراب وہ بھی پاکستان چھوڑ گئے ہیں
اس حوالے سے ویسے تو رات سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ عمران ریاض خان اور معید پیرزادہ پاکستان سے چلے گئے ہیں اور اب وہ اپنے آپ کوپاکستان سے باہر زیادہ محفوظ سمجھتےہیں
اب ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عمران ریاض خان کہتے ہیں کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ پنجاب نہ جائیں ، کبھی کہا جاتا ہے کہ اسلام آباد نہ آئیں اورکبھی کہاجاتا ہے کہ وہاں نہ جائیں ادھر نہ جائیں ادھر نہ جائیں
عمران ریاض خان اس ویڈیو میں مزید کہتے ہیں کہ میں جہاں مرضی جاوں میرا ملک ہے ،کیا اب میں اپنے ہی ملک میں اپنے ہی لوگوں کے پاس نہیں جاسکتا ہے ایسا نہیں ہوسکتا ، میں جاوں گا اورہراس جگہ جاوں گا جہاں مجھے جانا پڑا
اس ویڈیو کو وائرل کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ جوکہتا تھا کہ میرا ملک ہے مگرمجھے اپنے ملک میں گھر سے باہرنکلنے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں لیکن میں تو پاکستان میں ہرجگہ جاوں گا ، افسوس کے ساتھ اب وہ عمران ریاض خان پاکستان ہی چھوڑ گئے اور اس انداز سے پاکستان چھوڑا کہ کسی کو خبر تک نہ ہوئی ، اتنا بہادر تھا تو اب ڈر کے مارے کیوں پاکستان چھوڑ گیا
یاد رہے کہ کل رات کچھ ایسی خبریں وائرل ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ لاہور:عمران ریاض خان اور معید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت بہت اہم خبریں گردش کررہی ہیں جن میں کہاجارہا ہےکہ معروف اینکرعمران ریاض خان اور معید پیرزادہ پاکستان سے چلے گئےہیں
Unconfirmed news is that Imran Riaz Khan has left for Abu Dhabi on Eithiaad Airways this evening. Leaving long march at this time is strange timing
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) October 29, 2022
اس حوالے سے سب سے پہلے ان کے پاکستان چھوڑنے کی خبرسنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے ٹویٹر پرایک پیغام کے ذریعے دی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران ریاض خان اتحاد ایئرلائنز کے ذریعے دوبئی چلے گئے ہیں
As per more information coming in it seems that Dr Moeed Pirzada has also left the country immediately.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) October 29, 2022
اس حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر معید پیرزادہ بھی پاکستان چھوڑ گئے ہیں ، انکا یہ بھی کہنا تھاکہ عین اس وقت جب پاکستان میں عمران خان کا لانگ مارچ زوروں پر عمران ریاض خان اور معید پیرزادہ کا پاکستان چھوڑنا معنی خیز لگتا ہے