غزہ کی پٹی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں، بارش کے پانی سے ہزاروں خیمے ڈوب گئے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔
جمعہ کی صبح ہونے والی بارش کا پانی خیموں میں داخل ہوگیا، جس کے بعد پناہ گزین خاندان اپنے سوئے ہوئے بچوں کو اٹھا کر نسبتاً محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرتے نظر آئے۔ کئی مرد و خواتین خیموں سے پانی نکالنے کی کوشش میں مصروف رہے جبکہ بارش کے باعث بستر اور خوراک سمیت ضروری سامان بھی بھیگ گیا۔بارش کے بعد سردی کی لہر تیز ہونے کے ساتھ تباہ شدہ ملبوں اور کھلے میدانوں میں پانی جمع ہونے سے وبائی اور موسمی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے
امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم شروع، وینزویلا کے خلاف کارروائی کا امکان
پاکستان سعودی عرب دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعاون بڑھانے پر اتفاق








