ن لیگ اور ش لیگ کے بے وفا ممبران کی شامت آگئی:”سب حاضرہوجاو”کا دھمکی آمیزپیغام جاری

لاہور:ن لیگ اور ش لیگ کے بے وفا ممبران کی شامت آگئی:”سب حاضرہوجاو”کا دھمکی آمیزپیغام جاری،اطلاعات کے مطابق سلم لیگ ن نے پنجاب کے بجٹ اجلاس سے غیر حاضر رہنے والے ارکان سے جواب طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں غیر حاضر رہنے والے ارکان کی فہرست مرتب کر لی گئی جس کی رپورٹ اعلیٰ قیادت کو پیش کی جائے گی ۔

ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ اورش لیگ کے غیرحاضرممبران نے ان دھمکیوں کوخاطرمیں نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے

یاد رہےکہ بجٹ پیش ہونے سے ایک دن پہلے ن لیگ ، ش لیگ اورپیپلزپارٹی کے کئی اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرکے اس بات کی یقین دہائی کروائی تھی کہ وہ ملک وقوم کے مفاد میں پارٹی وابستگی سے بالاترہوکراپنے فیصلے کریں گے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کے علاوہ بھی ن لیگ اورش لیگ کے ممبران اس وقت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کےساتھ رابطے میں ہیں اورملک کی ترقی کے لیے ممکنہ حد تک تعاون کرنے کی بھی حامی بھری ہے

Comments are closed.