وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور دھمکی آمیز مواد پھیلانے والے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک اہم رکن کو گلگت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، تھانہ ترنول پولیس کو دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ملزم زعفران کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی سے متعلق ایک تھریٹ پیغام جاری کیا تھا، جس پر مختلف اداروں نے فوری نوٹس لیا۔تحقیقات کے مطابق، زعفران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاستی قیادت کے خلاف اشتعال انگیز اور نفرت آمیز زبان استعمال کر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وہ ٹی ایل پی کی سوشل میڈیا ٹیم کا فعال رکن ہے اور آن لائن مہمات کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
پولیس نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے.
مشرقِ وسطیٰ کے ممالک غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں،ٹرمپ
بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا











