باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی الہ آباد کے معطل کلرک افضال اور دیگر عملہ کی میزان بنک کے مینجر سے بدتمیزی، گالی گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں، چھ روز گزرنے کے باوجود الہ آباد پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی، ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق مورخہ 27 اکتوبر کو میونسپل کمیٹی الہ آباد کے معطل کلرک افضال اور دیگر عملہ نے میزان بنک پر دھاوا بول دیا بنک گارڈ اور دیگر عملہ کے ساتھ بدتمیزی کر کے بنک کے باہر لگے ہوئے بینچوں اور شامیانے وغیرہ کو اکھاڑ دیا بنک مینجر ممتاز اسلم نے بتایا کہ ڈی پی او قصور اور مقامی ایس ایچ او کی پولیسی کے مطابق بنک میں ہر آنے والے صارف کو چیک کر کے بنک میں داخل کیا جاتا ہے باقی لوگوں کو بنک کے باہر بٹھا دیا جاتا ہے تاکہ بنک ڈکیتیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے میونسپل کمیٹی کے عملہ معطل کلرک افضال وغیرہ نے بنک مینجر کو غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بنک انتظامیہ نے مقامی پولیس کو درخواست گزاری لیکن چھ روز گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کاروائی نا کی ہے زرائع کے مطابق مزکورہ کلرک افضال کئی بار معطل ہو چکا ہے لیکن کماؤ پوت ہونے کی وجہ سے ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے نام پر سی ای او میونسپل کمیٹی کی ملی بھگت سے دہاڑیاں لگا رہا ہے ڈی سی قصور فی الفور نوٹس لیں اور اس کرپٹ کلرک کو حوالات میں بند کروائیں۔

Shares: