خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن میں شدید بارشوں کے باعث چھت گرنے کے دو افسوسناک واقعات پیش آئے، جن میں تین بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 دیر لوئر کے ترجمان عبد الرحمٰن کے مطابق پہلا واقعہ تحصیل براول کے علاقے شاہی مورو میں پیش آیا، جہاں ایک زیر تعمیر کچے مکان کی چھت گرنے سے چار بچے ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے بچوں کو نکال کر سرمباغ اسپتال منتقل کیا، جہاں 14 سالہ اسلام الدین اور 6 سالہ حسن علی دم توڑ گئے، جبکہ 3 سالہ شہاب خان اور 9 سالہ محمد یاسین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسرا واقعہ شانگلہ کی تحصیل چکسر کے علاقے اوپل میں پیش آیا، جہاں شدید بارش کے نتیجے میں علی رحمٰن کے گھر کی چھت گر گئی۔ حادثے میں اس کا 5 سالہ بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ بیوی اور دو بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 شانگلہ کے ترجمان رسول خان شریف کے مطابق زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر چکسر منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے مینگورہ سوات اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

جنڈولہ اور برمل میں کل کرفیو نافذ، نقل و حرکت اور بازاروں پر مکمل پابندی

مالی سال 2025: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی

فنانس ایکٹ 2025 کی شق 37 اے پر تاجروں سے مذاکرات، ہڑتال مؤخر

Shares: