نابینا طالبہ سے زیادتی میں ملوث ٹیچر سمیت اسکول کے تینوں ملازم معطل

اوکاڑہ:نابینا طالبہ سے زیادتی میں ملوث اسکول ٹیچر سمیت اسکول کےتینوں ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور میں نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی میں ملوث 3 اسکول ملازمین کو معطل کر دیا۔

 

ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن کے مطابق مبینہ زیادتی میں ملوث 3 ملزمان کو پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے معطل کیا گیا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔ترجمان محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ملازمین میں میوزک ٹیچر کامران، چوکیدار صفدر اور اٹینڈ نٹ اللہ دتہ شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوکاڑہ کے تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں اسپیشل ایجوکیشن کی آٹھویں جماعت کی نابینا طالبہ سے زیادتی کاانکشاف ہوا تھا، اس سلسلے میں متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ملزمان 2 ماہ سے نابینا طالبہ سے زیادتی کررہے تھے اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

 

 

 

طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ محمد خورشید کی دونوں بیٹیاں نابینا ہیں اور اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نابینا طالبہ کو زیادتی سے متعلق کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے کا کہتے رہے۔

 

ڈی پی اوکاڑہ کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے حالات میں بند کردیا گیا۔ ملزمان محمد کامران میوزک ٹیچر اور چوکیدار محمد صفدر تقریباً 2 ماہ سے 16 سالہ نابینا بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔

Comments are closed.