ابوظبی کی فیڈرل اپیل کورٹ نے اسرائیلی مذہبی رہنما زوی کوگان کے قتل میں ملوث تین افراد کو سزائے موت دے دی ہے۔ اس کیس میں ایک اور ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ان تین مجرموں کا تعلق ازبکستان سے ہے، جبکہ چوتھے مجرم کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔ تاہم، عمر قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد اس ملزم کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اسرائیلی مذہبی رہنما زوی کوگان کو نومبر 2024 میں قتل کیا گیا تھا۔ وہ مالڈوا کے پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے۔ اس قتل نے پورے خطے میں بے چینی اور تشویش کی لہر دوڑادی تھی، اور اس واقعے کے بعد یو اے ای کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے اس کیس پر تیزی سے تحقیقات کی تھیں۔زوی کوگان کے قتل کے بعد ابوظبی کی عدالتوں میں اس کیس کی سماعت کی گئی اور تحقیقات کے دوران اس قتل میں ملوث مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔ ان مجرموں پر الزام تھا کہ انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت کوگان کو قتل کیا، اور ان کے قتل کے پیچھے کچھ اور وجوہات بھی سامنے آئیں جن پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ابوظبی کی عدالت کی جانب سے دی جانے والی یہ سزائیں اس بات کا اشارہ ہیں کہ یو اے ای نے اس جرم کو سنجیدگی سے لیا ہے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

Shares: