کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ٹھل میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کئے گئے صدام لاشاری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کشمور میں بھی لاشاری برداری و سول سوسائیٹی کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ، مظاہرین کی ٹھل پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی، اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق ٹھل میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کئے گئے صدام لاشاری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کشمور میں بھی لاشاری برادری و سول سوسائیٹی کی جانب سے لاشاری ھاؤس سے پریس کلب تک جاوید لاشاری، سلطان لاشاری ودیگر کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے بینر وپلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے نعرے درج تھے،مظاہرین کی ٹھل پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی، اس موقع پر مقررین کا کہناتھا کہ ٹھل پولیس نے جعلی پولیس مقابلہ دکھاکر بے گناہ صدام لاشاری کو قتل کیا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ اب جعلی مقابلوں کو بند کرکے صدام لاشاری کو انصاف دیا جائے اور اس کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے
Shares:








