کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شہر کے مضافاتی علاقوں اور اندرون سندھ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے-
باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کے شمال، شمال مشرقی (مضافاتی علاقوں) میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جمعہ کو شہر میں جذوی ابرآلود موسم کےساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
دفترخارجہ کا’’پاکستان میں انتخابات اورعمران خان کی گرفتاری‘‘ سےمتعلق کازلمےخلیل زاد کا بیان مسترد
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے اکثر اضلاع میں 17 سے 20 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے، اس دوران بیشتر مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے ملک میں داخل ہونے والے نئے سلسلے کے زیراثر جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، میر پور خاص، سانگھڑ، عمرکوٹ، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ، شکار پور، گھوٹکی، سکھر، بدین میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔