ٹبہ سلطان پو( نامہ نگار ) ضلع وہاڑی تحصیل میلسی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی جانب سے ڈسٹرکٹ وہاڑی کے 1لاکھ 53 ہزار سے زائد رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کو رواں ماہ جون کے وسط میں فی کس 9 ہزار روپے کی ادائیگی فرنچائزری شاپس کی بجائے کورونا وباء کے دوران وضع کردہ نظام کے تحت مختلف سکولز، کالجز میں قائم کاونٹرز سے کی جائیگی بی آئی ایس پی ذرائع کے مطابق مستحق خاندانوں کو رواں سال کی سہہ ماہی کی امدادی رقوم کی ادائیگیوں کے لیئے وہاڑی اور تحصیل میلسی میں 5سنٹرز جبکہ ڈسٹرکٹ میں تقریبا 10 سنٹر بنائے جائیں گے جس کے باعث خواتین گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے سمیت سکولز اور کالجز کی چار دیواری میں بائیو میٹرک کے ذریعے اپنی رقوم وصول کرسکیں گی،
ان باتوں کا اظہار چوہدری عتیق الرحمان ANM HBL konnect میلسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور یہ بھی بتایا کی قسط 6 جون کو چلنی تھی جو کہ سلیکٹ شدہ سینٹرز کی جگہ خالی نہ ہونے کی وجہ سے لیٹ ہو گئی ہےاب انشاءاللہ سہ مائی جون کی قسط اسی ہفتہ میں متوقع ہے تحصیل میلسی کے قائم شدہ سینٹرز گورنمنٹ پرائمری سکول ہری چند ،گورنمنٹ ہائی سکول wb 100 گڑھا موڑ ،جمنیزیم میلسی ،ہائیر سکینڈری اسکول جلہ جیم شامل ہیں

Shares: