معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جس پر میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے . دونوں کے تعلقات میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے، اور یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ دوستی سست روی سے لیکن مستقل طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی ملاقاتوں کا آغاز گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر ہوا تھا۔ اس کے بعد دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اب ان کے تعلقات میں مزید گہرائی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تاہم، دونوں نے ابھی تک اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ دونوں کی نجی زندگی انتہائی پرائیویٹ ہے، اور وہ اپنے ذاتی معاملات کو عوامی طور پر شیئر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ دونوں والدین بھی ہیں اور اپنے بچوں کے حوالے سے بھی بہت محتاط ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں اور اپنے دادا کے ساتھ گولف کھیلتی ہیں۔ کائی ٹرمپ وہی اسکول جاتی ہیں جہاں ٹائیگر ووڈز کے بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں، جو دونوں کے درمیان ممکنہ ملاقاتوں کا ایک اور سبب بن سکتا ہے۔

ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ دونوں فلوریڈا میں رہائش پذیر ہیں، اور یہ بات ان کے تعلقات میں مزید دلچسپی کا باعث بنی ہے۔ اگرچہ دونوں کی ملاقاتیں مبینہ طور پر ذاتی نوعیت کی ہیں اور ابھی تک کسی کی جانب سے ان تعلقات کو پبلک نہیں کیا گیا، لیکن اطلاعات کے مطابق یہ تعلقات مستقبل میں کسی سنجیدہ مرحلے تک پہنچ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے 2010 میں اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد دوبارہ شادی نہیں کی، جبکہ ونیسا ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے درمیان علیحدگی 2018 میں ہوئی تھی۔

Shares: