ٹائیگر فورس کے جوان خدمت کی

0
37

قصور
ٹائیگر فورس کے نوجوان حقیقی معنوں میں وزیراعظم عمران خان کے ٹائیگرز ثابت ہونگے اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قوم و ملک کی خدمت کرکے ایک اعلیٰ مثال قائم کرینگے
ٹائیگر فورس کے جوان ملک و ملت کے صحیح خیر خواہ ہیں ان خیالات کا اظہار ٹائیگر فورس قصور کے کوارڈی نیٹر مہر محمد شبیر حسین اور انچارج ٹائیگر فورس علی فرحان گیلانی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ایم ایس ڈاکٹر لئیق اور فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالقیوم کے ہمراہ ٹائیگر فورس کے نوجوانوں میں کٹس تقسیم کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی، اسسٹنٹ کمشنر انعم زاہد کے ویژن کے مطابق ہسپتال کے حال و احوال، نظم و ضبط اور اعلیٰ اخلاق کے حوالے سے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کا ٹریننگ سیشن بھی کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور ڈاکٹر لئیق، فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالقیوم، کوارڈی نیٹر ٹائیگر فورس مہر محمد شبیر حسین اور انچارج ٹائیگر فورس علی فرحان گیلانی نے ٹائیگر فورس کے جوانوں میں کٹس بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں قوم و ملک کی خدمت کرے گی اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار نوجوان ایسی اعلیٰ مثال قائم کرینگے جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ کرونا وائرس کے دوران ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کی خدمات قابل ستائش ہیں اور سرکاری اداروں کے شانہ بشانہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرنٹ لائن پر ٹائیگر فورس کے جوانوں نے جو کام کیا ہے اسے عوامی حلقوں میں بھی حد سراہا جارہا ہے۔ٹائیگر فورس کو سیاسی فورس کہنے والے بھی اس کی ملکی خدمات کا اعتراف کرنے پر مجبورہیں۔ آئندہ بھی انشاء اللہ ٹائیگر فورس وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرخدمت و خلق کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Leave a reply