میرپورخاص (باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) آل میرپورخاص شاعر مشرق علامہ اقبال وہیل چیئر ڈبل وکٹ کرکٹ لیگ میں میرپورخاص ٹائیگرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں میرپورخاص ہیروز کو شکست دے کر ٹرافی اور کیش پرائز جیت لی۔

مسابقے کا انعقاد میرپورخاص اسپیشل اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور گلستان معذورین کے زیر اہتمام SMBBS گاما اسٹیڈیم میں ہوا، جس میں شہر کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ سیمی فائنل تک میرپورخاص ہیروز، گولڈ، ٹائیگرز اور ڈائمنڈ نے رسائی حاصل کی۔

فائنل میچ میں ڈی ایس پی اسلم جاگیرانی نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور کیش پرائز دیے جبکہ ڈپٹی گورنر روٹری انٹرنیشنل نعمان ایس اے خان نے رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامات پیش کیے۔

اختتامی تقریب میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں اور تقریب میں مختلف کھیلوں اور فلاحی تنظیموں کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

Shares: