راجن پور: پولیس نے قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصرکے خلاف گھیرا تنگ کردیا
راجن پور،باغی ٹی وی (کنور اویس نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس مہار زولفقار ایس ایچ او ملک طالب اے ایس ائی کی ٹیم کے ہمراہ مکان پر چھاپہ راجن پور ۔چھاپہ مخبر کی اطلاع میں مارا گیا.اندرون شہر بوہڑ والی گلی محلہ راجپوت میں مکان پر چھاپہ مارا گیا بڑی کھیپ اسلحہ کی پکڑ لی ،پولیس نے ابھی میڈیا کو تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ،ذرائع کے مطابق اسلحہ کی کھیپ معطل کانسٹبیل عبید اعوان کے مکان سے پکڑی گئی،
دوسری طرف ضلع بھر میں موٹر سائیکل اور پولیس موبائل گشت پر اضافی پولیس ملازمین تعینات تمام تھانہ جات کی حدود میں 24 گھنٹے پولیس ملازمین شفٹ وائز مختلف علاقوں میں گشت کناں رہیں گے پولیس کی جانب سے مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی پوائنٹس بھی لگائے جائیں گے۔ مختلف مقامات پر پولیس کے ملازمین سادہ کپڑوں میں علاقہ کو مانیٹر کریں گے تمام ایس ایچ اوز کو ڈکیت گینگز کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری آئندہ ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ ڈکیت گینگز کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر کیا جائے گا تمام اقدامات کا مقصد عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے