تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا پیدل چلنا دشوار
قصور
تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا پیدل چلنا دشوار
تفصیلات کے مطابق قصور میں تجاوزات کی بھرمار خواتین بچوں اور بزرگوں کو اندرون شہر اور بیرون شہر میں پیدل چلنا دشوار ہو گیا ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اندرون کوٹ عثمان خان فیصل بازار دالگراں بازار نیشنل بینک چوک چاندنی چوک اور ریلوے روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے شہریوں نے کہا کہ کئی بار ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے چکے ہیں مگر کوئی ایکشن عمل میں نہ لا گیا جس کی وجہ سے تجاوزات بڑھ رہی ہے دوکاندار اپنی دکان کے آگے پھٹے رکھ کر اور ریڑھی لگا کر بازاروں کو بند کر رکھا ہے ڈپٹی کمشنر قصور بازاروں کا کوئی وزٹ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خود نوٹس لے کر خفیہ طور پر اپنی اسٹیشن ٹیمیں تشکیل دے اور کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور محکمانہ کاروائی کر کے میڈیا کے سامنے لائے جائیں