امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں چوتھی بار توسیع دینے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک معاملات طے نہیں ہوتے، وہ ڈیڈ لائن کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن کے میوزیم میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے پر ابھی تک چین کے صدر شی جن پنگ سے بات نہیں ہوئی، لیکن مناسب وقت پر بات کریں گے۔قانون کے مطابق ٹک ٹاک کو ستمبر کے وسط تک اپنی ملکیت امریکی خریدار کو منتقل کرنا ہوگی، ورنہ پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس سے قبل جنوری، اپریل اور جون 2025 میں بھی ٹرمپ انتظامیہ ڈیڈ لائن بڑھا چکی ہے، جبکہ اب امکان ہے کہ اگر 17 ستمبر تک معاہدہ طے نہ پایا تو ڈیڈ لائن میں ایک اور توسیع دی جائے گی۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی خریدار ٹک ٹاک خریدنے کے لیے تیار ہیں، لیکن معاہدے کے لیے چین کی منظوری درکار ہے جو ابھی تک نہیں ملی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی کانگریس ٹک ٹاک پر پابندی کا قانون بھاری اکثریت سے منظور کر چکی ہے، جس کے تحت ایپ کو جنوری 2025 تک اپنی ملکیت امریکی ہاتھوں میں منتقل کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری

ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے باڈی گارڈز کے موبائل فون استعمال

سیلاب متاثرین کی ریسکیو کارروائی، تھرمل ڈرون کا استعمال

سیلاب متاثرین کی ریسکیو کارروائی، تھرمل ڈرون کا استعمال

Shares: