لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ میں ٹک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی۔
باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق 2 بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان چھت پر رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے،رائفل سے اچانک گولی چلی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عبد الرحمان کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور ہسپتال کا دورہ کیااور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، انہوں نے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات بھی حاصل کیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم متوفی کی میت ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جائے گی۔
وزیراعظم کا پی آئی اے کے ’احمقانہ اشتہار‘ کی تحقیقات کا حکم
بیرون ممالک جانے والے افراد کو آف لوڈ کرنے کی شکایات
ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، شرجیل میمن