ٹک ٹاک کا جنون، اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے 15 ون ویلرز گرفتار
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی اور خطرناک کرتب دکھانے والے15 ون ویلرز گرفتار کر لئے، ملزمان خطرناک کرتب۔ ون ویلنگ ،زگ زیگ اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکلیں چلا رہے تھے ملزمان سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے بہت سے حادثات رونما ہو چکےایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او آصف مانگٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اپنی اور دوسروں کی زندگی سے مت کھیلیں ون ویلنگ سے اجتناب کریں
دوسری جانب ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،سی آئی اے ڈیفنس ان ایکشن،ڈکیتی،نقب زنی میں ملوث ریکارڈ یافتہ 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا گیا،گرفتار ملزمان کا سرغنہ رمضان عرف جانی ،دانش اور داؤد، شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،طلاںٔی زیورات،لیپ ٹاپ ،موبائل فونز، اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان نے سابقہ ریکارڈ یافتہ لیسٹڈ اشتہاری دوران تفتیش ڈکیتی ،نقب زنی سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے انچارج تصدق حسین اور اس کی ٹیم کو شاباش تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ