ٹک ٹاک کی وجہ سے اموات کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہوتی ہیں جنت مرزا

0
33

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سے اموات کی ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی خبریں جھوٹ ہوتی ہیں-

باغی ٹی وی : جنت مرزا کا جیو نیوز کے میزبان سہیل وڑائچ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں جنت مرزا ٹک ٹاک ایپ کے بارے میں بات کرتی دکھائی دے رہیں ہیں-

ویڈیو میں جنت مرزا نے کہا کہ ٹک ٹاک کی ایس او پیز ہیں جن کے تحت آپ ویڈیو میں پستول نہیں دکھا سکتے ایسی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جاتی ہیں-

ٹاک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ہم اصل پستول کی جگہ ہاتھ کی انگلیوں سے پستول کی طرح اشارہ کرلیتے ہیں، تو یہ سب کہ جان کا چلے جانا، ٹرین کے نیچے آکے مرجانا یہ سب جھوٹ اور بے بنیاد ہے کیونکہ وہ شخص ایس او پیز کے مطابق ایسی ویڈیوز پوسٹ کر ہی نہیں سکتا۔

جنت کے اس بیان پر مداحوں کی اکثریت نے ان کے بیان کو درست قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے اپنے واقعات شیئر کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز ٹھہرایا۔

دوسری جانب ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس کے حق میں نہیں ہوں کیونکہ اس پلیٹ فارم پر بہت سے لوگوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا اور بہت سے بے روزگار لوگوں کا گھر اس سے چلتا ہے اور لوگ اس سے پیسے کماتے ہیں –

جنت مرزا نے مثال دیتے ہوئے کہ کہ ایک روڈ پر ہر طرح کی گاڑیاں چلتی ہیں اتنی زیادہ ٹریفک ہوتی ہے جس پر کوئی یکسیڈنٹ ہو تا ہے تو آپ اس ایکسیڈنٹ کی وجہ دیکھتے ہیں نا کہ ایکسیڈنٹ ہونے کی صورت میں روڈ بند کر دیئے جائیں گے-

جنت مرزا، ہانیہ عامر اور احد مرزا سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے دلچسپ تبصرے، مداح قہقہے لگانے پر مجبور

جنت مرزا سے منگنی کی افواہوں پر عمر بٹ بھی بول پڑے

Leave a reply