بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی، ٹِک ٹاک پر 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد

یہ جرمانہ2021 میں ڈی پی سی کی جانب ایپلی کیشن میں بچوں کےڈیٹا کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات کی صورت میں عائد کیا گیا
0
32
Somalia

ڈبلن: آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک پر 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز (108 ارب 96 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (DPC) نے 1 ستمبر 2023 کو TikTok ٹیکنالوجی لمیٹڈ (TTL) سے متعلق اپنی انکوائری کے بارے میں اپنا حتمی فیصلہ کیا یہ جرمانہ2021 میں ڈی پی سی کی جانب ایپلی کیشن میں بچوں کےڈیٹا کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات کی صورت میں عائد کیا گیا تحقیقات میں نگران ادارے نے ٹِک ٹاک کی جانب سے یورپ کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے قوانین کی پاسداری کو دیکھا۔

اپنی مرضی سے کی جانے والی اس انکوائری نے اس حد تک جانچنے کی کوشش کی کہ 31 جولائی 2020 سے 31 دسمبر 2020 (متعلقہ مدت) کے دوران، ٹک ٹاک نے بچوں کے صارفین سے متعلق ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ کے سلسلے میں GDPR کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی کس حد تک تعمیل کی-

بھارت میں کرونا سے بھی خطرناک وائرس،تعلیمی ادارے،دفاتر بند

تحقیقات میں ٹک ٹاک کے ڈیفالٹ اکاؤنٹ سیٹنگز، فیملی پیئرنگ سیٹنگز اور ایج ویریفیکیشن (عمر کی تصدیق) کے فیچر کو دیکھا گیا یورپین ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ سے مشاورت کے بعد ڈی پی سی کو معلوم ہوا کہ ٹِک ٹاک میں بچوں کے سائن اپ ہونے کے بعد ان اکاؤنٹس تک پبلک کی رسائی بنیادی سیٹنگز کاحصہ ہے جس کا مطلب ہے کہ ڈیفالٹ سیٹنگز (پہلے سے طے شدہ سیٹنگ) کے تحت بچوں کی ویڈیو عام صارفین دیکھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی کمنٹس، ڈیوٹس اور اسٹچ فیچر بھی ڈیفالٹ سیٹنگ میں آن ہوتے ہیں۔

2020 میں ٹِک ٹاک کی جانب سے متعارف کرائے جانے والا پیئرنگ فیچر بچوں کے اکاؤنٹ کو کسی بڑے کے اکاؤنٹ کے ساتھ جوڑنے کی سہولت دیتاہے ایسا کرنے سے بچوں کے اسکرین ٹائم، ڈائریکٹ میسج اور غیر مناسب کونٹینٹ پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔

پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کو سزا سنا دی گئی

تاہم، ڈی پی سی کو معلوم ہوا کہ بچوں کے اکاؤنٹ ایسے اکاؤنٹ سے جوڑے جاسکتے ہیں جن کے متعلق کمپنی نے یہ تصدیق ہی نہیں کی ہوتی آیا یہ ان کے والدین یا سرپرستوں کے اکاؤنٹ ہیں یا نہیں۔ اکاؤنٹ کے ایک بار جڑنے کے بعد بچے کی پروفائل کی سیٹنگ بڑے کی جانب سے بدلی جاسکتی ہیں۔

البتہ ادارے کی جانب سے دیئے جانے والے فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹِک ٹاک کا عمر کی تصدیق کا طریقہ کار جی ڈی پی آر قوانین سے متصادم نہیں تھا۔ ادارے کے مطابق کمپنی نے اکاؤنٹ بنانے والے 13 سال سے کم عمر بچوں کی پرائیویسی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔

ٹک ٹاک پر بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی پر 345 ملین یورو کا جرمانہ …

واضح رہے اس سے پہلے ڈی پی سی نے 2022 میں میٹا پر 40 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ میٹا پر یہ جرمانہ نوجوانوں کے انسٹاگرام پر بزنس اکاؤنٹ بنانے کی اجازت پر عائد کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی نجی معلومات پبلک ہو رہی تھی۔

Leave a reply