ٹک ٹاک سٹار کے والد کا قتل، انصاف کے لئے دی دہائی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد کو قتل کردیا گیا ہے۔
نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک تنظیم کے پچاس سے زائد افراد رات گئے میرے گھر میں گھسے اور میری آنکھوں کےسامنے میرے والد کو بیدردی سے قتل کیا۔ غنی ٹائیگر نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے گولی اس کے کان پر لگی ہے،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، میں صرف اور صرف انصاف چاہتا ہوں.
غنی ٹائیگر کی درد بھری ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں اس نے انصاف کی اپیل کی ہے،
مشہور ٹک ٹاکر غنی ٹائیگر کے والد کو مسلح افراد نے قتل کردیا جبکہ چھوٹے بھائی کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا وزیراعظم صاحب وزیراعلیٰ صاحب.سے درخواست ہے کہ غنی ٹائیگر کو فوری انصاف فراہم کیا جائے .#JusticeForDawoodButt @ImranKhanPTI @UsmanAKBuzdar pic.twitter.com/WV7LYMzWQM
— Shamsuzzaman.Sid (@shamsuzzaman122) May 4, 2020
بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ پولیس دکھ کی اس گھڑی میں مظلوموں کے ساتھ ہے۔ اس قتل میں ملوث تین ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں اور انشاا للہ تفتیش میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ پولیس پر ہمیں پورا اعتمار ہے، مجھے ضرور انصاف ملے گا