امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز فروخت کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ حکم نامہ 25 ستمبر 2025 کو جاری کیا گیا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو کسی بھی امریکی فرد یا ادارے کو فروخت کیا جائے گا۔نائب امریکی صدر کے مطابق ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی فروخت کی مالیت تقریباً 14 ارب ڈالر مقرر کی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ایگزیکٹو آرڈر 2024 کے قانون کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے اور اس کا مقصد امریکی مارکیٹ میں ٹک ٹاک کے آپریشنز کی قانونی منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔
ابھی تک چینی حکومت نے اس فیصلے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ سرمایہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مقرر کردہ قیمت بہت کم ہے، کیونکہ ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی متوقع قیمت 40 سے 45 ارب ڈالر تک لگائی جا رہی تھی، جبکہ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق اس کی قیمت صرف 14 ارب ڈالر رکھی گئی ہے۔
تاحال یہ واضح نہیں کہ ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کس کمپنی یا فرد کے حوالے کیے جائیں گے، تاہم ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ یہ ایپلی کیشن امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے پاس جائے گی۔
فائنل جیت کے لیے کھیلیں گے،سلمان علی آغا کا دبنگ اعلان
امارتی وزیر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات،غزہ میں جنگ بندی پر زور








