سندھ کے ضلع خیر پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سرکاری ہسپتال کے باہر کھڑی کار سے خاتون ٹک ٹاکر سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں،
پولیس حکا م کے مطابق کار میں ملنے والی دو لاشوں میں سے ایک کی شناخت ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی کے طور پر ہوئی ہے،کوثر ہسپتال کے قریب دو روز سے گاڑی کھڑی تھی، اس کو چیک کیا گیا تو اندر سے دو لاشیں ملیں، سیما خاصخیلی کی عمر24 برس جبکہ دوسری لاش ظفر عباس کی تھی جس کی عمر 35 برس ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، کار کس کی تھی اس کا بھی پتہ لگایا جائے گا اور دونوں کی موت کیسے ہوئی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گا.








