پشاور: پشاور کی معروف ٹک ٹاکر اور ڈانسر بسمہ بی بی پر اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے، جس پر مردان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بسمہ کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

بسمہ بی بی نے اپنے شوہر سمیع اللہ کو شادی کے صرف 19 دن بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ 2023 کے آخر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد ملزمہ کی گرفتاری عمل میں آئی۔ تفتیشی اداروں کے مطابق بسمہ بی بی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر شوہر کے ساتھ اختلافات کے بعد اسے قتل کیا۔عدالتی کارروائی کے دوران، ملزمہ بسمہ بی بی نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، تاہم ان کے وکیل کی جانب سے انہیں کم سزا دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ لیکن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تمام شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے بسمہ بی بی کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔سزا سننے کے بعد بسمہ بی بی عدالت کے باہر رو پڑی اور عدالت کے فیصلے کو اپنی تقدیر کا حصہ قرار دیا۔

مقتول سمیع اللہ کے بھائی حبیب الرحمٰن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی سے انہیں کچھ سکون ملا ہے، اور وہ امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے سے دیگر افراد کو سبق ملے گا تاکہ وہ ایسے سنگین جرائم سے بچ سکیں۔

اس مقدمے کی سماعت میں متعدد گواہان نے ملزمہ کے خلاف گواہی دی تھی اور فائرنگ کے بعد مقتول کے جسم پر گہرے زخموں کی تصدیق کی تھی۔ مقدمہ کے دوران بسمہ بی بی کے شوہر کی موت کے حوالے سے پیش آنے والی تفصیلات نے نہ صرف عدالت بلکہ عوام کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا۔

بالی ووڈ کو چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کی آخری تاریخ

Shares: