ٹک ٹاکر لڑکی سمیت چار افراد کا قتل، پولیس کو تفتیش میں ملی اہم پیشرفت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گارڈن میں لڑکی سمیت چار افراد کے قتل کا معاملہ لڑکی سمیت چار افراد کے قتل کی تفتیش میں پولیس کو اہم پیشرفت حاصل ہوگئی۔
باخبر ذرائع کے مطابق پولیس نے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔ پولیس نے قائدآباد کے دو منشیات فروشوں عبدالرحمن اور آصف کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں پولیس مقتولہ اور منشیات فروشوں سے رابطوں کے حوالے سے تحقیقات کرے گاایس ایس پی سٹی کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو سینئرز انسپکٹرز کی سربراہی میں ٹیم بنادی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر مسکان سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار ٹک ٹاکر مسکان جاں بحق ہوگئی جبکہ عامر خان، صدام اور ریحان نامی افراد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں صدام نامی شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تعقب کے بعد گاڑی کے پیچھے سے 2 گولیاں مار کر گاڑی کو روکا اورپھر سڑک پر اتار کر تمام افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کا نشانہ بنے والے مسکان اور عامر کا ٹک ٹاک بھی منظر عام پر آگیا۔ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو فائرنگ کے واقعے سے کچھ دیر قبل بنائی گئی ہے جبکہ عامر بلدیہ جبکہ مسکان لانڈھی کی رہائشی بتائی جارہی ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔