ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کنسالیڈیشن اور سیٹلمنٹ آپریشن کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن دے دی گئی

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کنسالیڈیشن اور سیٹلمنٹ آپریشن کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن دے دی گئیں۔کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو مقبول احمد نے خصوصی شرکت کی اور اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ، چاروں اضلاع کے اے ڈی سی آر،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ریونیو افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب مقبول احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے چاروں اضلاع کے ریونیو ریکارڈ میں بندوبست کے عمل کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن مقرر کردی گئی ہیں۔کنسالیڈیشن میں پرانے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرکے درستگی کی جائے گی۔رقبوں کے انضمام کے ریکارڈ میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کو ختم کیا جائیگا۔ ریکارڈ کے انضمام میں فریقین کی باقاعدہ سماعت کی جائے گی،ممبر کنسالیڈیشن مقبول احمد نے کہا کہ کنسالیڈیشن میں کسی نئے موضع کو شامل نہیں کیا جائیگا۔ بندوبست آپریشن میں عوام کی جائیداد کو تحفظ دلایا جائیگا۔سٹیلمنٹ آپریشن میں حصہ لینے والوں کو اضافی معاوضہ دلائیں گے۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم بی آر نے سیٹلمنٹ کی تکمیل کیلئے 30 جون تک کی توسیع کردی ہے گئی۔بندوبست میں ایک ایک موضع کا تفصیلی معائنہ کرکے رقبوں کی پیمائش کی جائے گی۔بندوبست آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا اور اسے باقاعدہ پراجیکٹ کا درجہ دلایا جائیگا۔

Leave a reply