ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ضلعی ہیڈ کوارٹر کے تمام دفاتر میں افسران اور ملازمین کی بروقت حاضری سہانا خواب بن گئی
سرکاری دفاتر کے افسران اور عملے کی حاضری بائیو میٹرک کی جائے سائلین اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر کےتمام دفاتر میں افسران اور ملازمین کی بروقت حاضری سہانا خواب بن گٸی,سرکاری دفاتر کے افسران اور عملہ کی حاضری بائیو میڑک کی جاۓ ,سائلین اعلی حکام اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس کا مطالبہ,دوردراز سے آنے والے سائلین کو شدید ذہنی کوفت اور مشکلات کا سامناہے،ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں موجود ضلعی دفاتر سمیت ڈی سی او کمپلیس میں موجود دفاتر جن میں ضلع کونسل, سی ای او ایجوکیشن آفس,آفس اے سی ننکانہ صاحب ,آفس سیکرٹری ڈی آر ٹی اے,سٹاف ڈی سی ننکانہ صاحب سمیت دیگر اداروں کے افسران اور ان کے ماتحت عملہ کی موسم سرما کے اوقات کار کے مطابق صبح نوبجے بروقت حاضری سہانا خواب بن چکا ہے ,افسران اور ماتحت عملہ کی بروقت حاضری نہ ہونے کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے ساٸلین کو شدید مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ننکانہ صاحب میں موجود تمام سرکاری دفاتر میں تقریبا گیارہ بجے افسران اور ملازمین کا آنا معمول بن چکا ہے جو اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے , اگر کوٸی ساٸل پوچھنے کی جسارت کرلے تو جواب موصول ہوتا ہے کہ افسران فیلڈ میں ہیں ,ساٸلین نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر ناٸیک سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھرکے تمام سرکاری دفاتر کی باٸیو میٹرک حاضری کرواٸی جاۓ اور ڈی ایم او آفس کے ذریعہ بروقت حاضری کو یقینی بنایا جاۓ
Shares: