دیپالپور میں بچوں کی پیدائش کے بروقت اندراج بارے آگاہی واک منعقد کی گئی

اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپور میں بچوں کی پیدائش کے بروقت اندراج بارے آگاہی واک منعقد کی گئی
دیپالپور میں بچوں کی پیدائش کے بروقت اندراج بارے آگاہی واک منعقد کی گئی۔ غلہ منڈی روڈ پر کی جانیوالی واک کی قیادت ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز تحصیل دیپالپور میاں محمد عاصم وٹو،میاں سلیم چنڈور،میاں اکبر چنڈور اور سوشل ویلفیئر افسران نے کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد عاصم وٹو نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کا بروقت اندراج ہر شہری کا بنیادی فریضہ اور قانونی تقاضا ہے کیوں کہ اسی اندراج کے بعد ہی آپ پاکستانی شہری قرار پائیں گے اور شناختی کارڈ ،ایف آر سی اور دیگر ڈاکومنٹس حاصل کر پائیں گے جبکہ لیٹ اندراج کی صورت میں انتہائی مشکلات پیش آ سکتی ہیں لہذا ہر شہری بچے کے پیدائش کے بعد ساٹھ یوم کے اندر اندر متعلقہ یونین کونسل میں اپنے بچوں کے اندراج کو یقینی بنائیں

Leave a reply