ڈیرہ : ریسکیو 1122 کابروقت رسپانس کا دعویٰ ٹھس،کال اٹینڈنہ کرنا،مریض تک نہ پہنچنا ان کاوطیرہ بن گیا
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحمدنوازمغل)ریسکیو1122کی ایمرجنسی میں بروقت رسپانس کرنے اورمریض کوطبی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے ہوامیں ریت کی دیوار ثابت ، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کال اٹینڈنہ کرنا اورمریض تک رسائی نہ کرنا ریسکیو1122نے وطیرہ بنالیا ، کثیرفنڈز سے عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے قائم کی گئی ریسکیو1122سروس عوام کیلئے رحمت کی بجائے زحمت بن گئی ، ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی وسنجیدہ طبقوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اویس بابر کوفرائض منصبی میں کوتاہی اورغفلت برتنے پرکمشنر ڈیرہ ڈویژن محمدنثار اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے تبادلے اوراہلکاروں کو بروقت رسپانس کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نااہل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122اویس بابر کی تعیناتی سے ریسکیوکاآواہی بگڑاہواہے ، ریسکیورزکی جانب سے شکایات ملناروزکامعمول بن گیا ہے ۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122کی جانب سے نہ تو کال اٹینڈکی جاتی ہے اورنہ ہی بروقت رسپانس کیاجاتاہے جس کی وجہ سے متاثرہ شخص کوسخت تکلیف کاسامناکرناپڑتاہے اوروہ متبال ذرائع استعمال کرنے پرمجبورہوجاتاہے ۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی وسنجیدہ طبقوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اویس بابر کوفرائض منصبی میں کوتاہی اورغفلت برتنے پرکمشنر ڈیرہ ڈویژن محمدنثار اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے تبادلے اوراہلکاروں کو بروقت رسپانس کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ ریسکیو1122سروس سے استفادہ حاصل کیاجاسکے ۔