نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کے مطابق ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں 18 سالہ خاتون، 19 سالہ نوجوان اور 65 سالہ مرد شامل ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ فائرنگ رات گئے معمولی جھگڑے کے بعد ہوئی، تاہم یہ واضح نہیں کہ حملہ آور اور متاثرین ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔

امریکا میں اسلحے کی آسان دستیابی کے باعث فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔

پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کا استعفیٰ

کرک: دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، مورچے تباہ

پی ٹی اے کارروائی، 13 ہزار سے زائد دھوکہ دہی سے متعلق یو آر ایل بلاک

واٹس ایپ کا بڑا ایکشن،دنیا بھر میں 68 لاکھ فراڈ اور اسکیم اکاؤنٹس ڈیلیٹ

Shares: