تلہ گنگ: ٹمن پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام، ایس ایچ او کی ناقص کارکردگی پر اہلیانِ علاقہ پھٹ پڑے ،تبادلے کا مطالبہ

باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) تھانہ ٹمن پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام، ایس ایچ او تھانہ ٹمن کی ناقص کارکردگی پر اہلیانِ علاقہ پھٹ پڑے ڈی پی او چکوال سے تبادلے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق رواں ماہ تھانہ ٹمن کی حدود میں قتل کے تین واقعات سمیت چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، تھانہ ٹمن پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقہ بھر میں قتل کی متعدد وارداتوں سمیت چوری اور ڈکیتی کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں، تھانہ ٹمن کے متعدد علاقے جوئے اور منشیات کا گڑھ بن چکے ہیں ایس ایچ تھانہ ٹمن انسپکٹر طارق محمود کی تھانہ ٹمن میں دوبارہ تعیناتی کے بعد ایک بار پھر علاقے کا امن و امان تباہ ہوچکا ہے، غیر یقینی کی صورتحال میں لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں، اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او چکوال ایس ایچ او تھانہ ٹمن کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور ناقص کارکردگی پر ان کے تبادلے کے فی الفور احکامات جاری کریں تاکہ علاقے کا امن و امان بحال ہو سکے۔

Leave a reply