وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادیٔ تیراہ کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کر لیا ہے تاکہ مقامی جذبات اور تحفظات سنے جا سکیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، شہریوں کے تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ علاقے میں امن و امان یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے بھی وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ حالیہ آل پارٹیز کانفرنس میں انہی واقعات اور مسائل کو سنجیدگی سے زیر بحث لایا گیا اور ان کے حل کے لیے تجاویز مرتب کی گئیں۔ جرگوں کا باقاعدہ سلسلہ اگلے ہفتے سے ڈویژنل اور بعد ازاں صوبائی سطح پر شروع کیا جائے گا تاکہ تمام فریقین کی مشاورت سے دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔

فلپائن میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد جاں بحق

بھارت: ہریدوار کے مندر میں بھگدڑ، 7 افراد ہلاک، 55 سے زائد زخمی

اسرائیلی فوج کا غزہ جانے والی امدادی کشتی "حنظلہ” پر حملہ، قبضہ کرلیا

Shares: