پشاور:ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نا پایا جا سکا

آگ پر مکمل قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں
china

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

باغی ٹی وی : حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں آگ بجھانے میں ریسکیو کے 120 سے زائد اہلکار اور35 فائرٹینڈرز مصروف ہیں،چند فائر فائٹرز کی حالت بھی بگڑ گئی ، آگ کی شدت زیادہ ہونےکے باعث نوشہرہ،مردان، چارسدہ اور ضلع خیبر سے بھی فائرٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹرآپریشنز ریسکیو 1122 پشاور کےمطابق فیکٹری میں موجود کیمیکلز کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، عمارت کے گرنے کا خطرہ موجود ہے اور آگ پر مکمل قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں آگ دن میں لگی تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

اس حوالے سے گفتگو میں سابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا تھاکہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں صبح سے لگی آ گ پر ابھی تک قابو نہ پانا افسوسناک ہے،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تمام وسائل کو بروئے کار لا کر آگ کو بجھایا جائے۔

سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

Comments are closed.